0

صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کا وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الخاج نیک محمد صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان  نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی۔۔۔۔ ملاقات میں نیک محمد نے فواد چوہدری کو شمالی وزیرستان میں عام لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کرنے کی اپیل کی۔جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے کی یقین دہائی دلائی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سابقہ فاٹا کے عوام کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائے گی۔کیونکہ نائن الیون کے بعد قبائلی بہت سے مشکلات سے دو چار رہا لیکن  انشاءاللہ وزیرستان بالخصوص  تمام قبائلی اضلاع کو وزیراعظم عمران خان عنقریب  ایک بڑا پیکج دینے والا ھے جس سے علاقے کی پسماندگی ختم ھونے میں مدد ملے گی۔اخر میں نیک محمد نے فواد چوہدری کو وزیرستان کے دورے کی دعوت دی اور پارٹی ورکروں کے مطالبات اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔ ]

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں