0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت چینی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت سبسڈائزڈچینی کی فراہمی کے حوالے سے پیر کے روز اپنے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی فراہمی اور عام شہریوں تک مارکیٹ سے کم نرخوں پر چینی کے حوالے سے  امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور محکمہ خورا ک کو ہدا یا ت جا ری کیں عوا م کو سبسڈائزڈ ریٹ پرچینی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اور مصنو عی گرا نفرو شی ختم کیا جا ئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں