0

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہزارہ کے پہلے تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کا افتتاح

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ہزارہ کے پہلے تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹاتقریب میں ڈاکٹر شاہ تاج،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہماٹالوجی ڈاکٹر نعیمہ افضل،ڈاکٹر رومانہ،ڈاکٹر عمار کے علاوہ سیو لائف تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان کے طارق خان تنولی،۔محمد ہارون خان تنولی،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیٹھ شبیر،آصف قریشی،راجہ ارشد،سجاد پراچہ بھی موجود تھے۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج ہاسپٹل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض سے بچاؤ کے لئے معاشرے کے ہر باشعور شہری،علماء کرام،اساتذہ،میڈیا کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں بڑی تیزی سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں بچیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،اس کے لئے آگاہی اور شادی سے قبل سکریننگ سے بچاؤ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں متاثرہ بچوں بچیوں کو رجسڑڈ کرکے پاکستان بیت المال اور مخیر افراد کے تعاون سے ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلڈ ڈونیشن کے زریعے ان بچوں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔اس حوالہ سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر ایوب میڈیکل کالج کے ہال میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس تھیلیسیمیا سے متاثرہ 60 سے زائد بچے بچیاں اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔تقریب میں شعبہ پتھالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نعیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں بچیوں کیلئے سرکاری سطح پر سنٹر کے قیام کا خواب آج پورا ہوا ہے،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ان بچوں کے لئے خون کے عطیات بڑھ چڑھ کر دیں اور متاثرہ بچوں کے والدین سنٹر میں رجسٹریشن کروائیں۔تاکہ ان کا فوری علاج اور آئرن کو کنٹرول کیا جاسکے۔ڈاکٹر رومانہ اور سعد بن عمار نے بھی سنٹر کو  کامیاب بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے کا عزم کیا۔انہوں نے والدین کو آگاہ کیا ان بچوں کو آئرن بڑھانے والی غذا سے پرہیز کروائیں،تقریب میں سیو لائف تھیلیسیمیا پاکستان پٹرولیم ڈیلرز  کے سینئر رہنما نے اپنے وفد کے ہمراہ بچوں میں لاکھوں مالیت کی ادویات تقسیم کیں اور بچوں میں فوڈ پیکج بھی تقسیم کئے گئے،مریض بچوں کے والدین نے بھی تھیلسیمیا کیئر سنٹر کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی،جن کو علاج کے لئے امید کی کرن پیدا ہوئی شعبہ پتھالوجی کے ڈاکٹر اجمل اور ان کی ٹیم بھی خراج تحسین کے لائق ہے جنہوں نے بلڈ بنک میں ہمیشہ ان بچوں کی بلاتفریق خدمت کرتے رہے اور اب بڑھ چڑھ کر موقع میسر ہوگا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں تھیلسیمیا مائنر دو کروڑ اور تھیلسیمیا میجر کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل آگاہی اور قرابت رشتوں میں سکریننگ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں