0

ڈی آئی جی ملاکنڈ کا ضلع بونیر کا دورہ

بونیر (مانند نیوزڈیسک) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی کا ضلع بونیرکا ایک روزی دورہ، پولیس لائن ڈگر پہنچنے، یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے، جرائم کی روک تھام اور ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کی۔ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے بونیر میں دی آر سی کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تفتیش میں جدید سائینٹفک طریقوں سے استفادہ کرنے اور عوام سے روابط مزید بہتر کرنے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا۔ اس سے پہلے پولیس لائنز ڈگر پہنچنے پر ڈی پی او بونیر عبدالرشیدخان، ایس پی انوسٹی گیشن بونیر عبدالرشید خان مروت اور دیگر پولیس آفسران نے انکا استقبال کیا۔پولیس لائن ڈگر میں بونیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ملاکنڈ کوسلامی پیش کی۔ انہوں نے کلین اینڈگرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پولیس لائن ڈگر میں پودا  بھی لگایا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفورآفریدی کے زیر قیادت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او عبد الرشید خان نے ضلع کے امن وآمان،سیکیورٹی صورتحال اور کرائم کے بارے میں ڈی آئی جی ملاکنڈ کو تفصیلی بریفگ دی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ نے ضلع کے کرائم کاسرکل وائز تفصیل سے جائزہ لیا۔شرکا ئمیٹنگ سے ڈی آئی جی ملاکنڈ نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یقینی بنائیں اور ان  مقدمات میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دلوانے کیلئے تفتیش میں کوئی کثر نہ چھوڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس پریکٹیکل ورک، جدید سائنٹیفیک طریقوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کرائم کنٹرول کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے معاملات پولیس کے پاس امانت ہوتے ہیں اور یہ دیانت داری اور انصاف کی متقاضی ہوتے ہیں اور پولیس کو غیر جانبدار رہ کر انصاف کی سربلندی اور اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پرڈی آئی جی ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی نے ڈی آر سی عہدیداران، ممبران کیساتھ بھی ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر سی کا قیام تاریخی اقدام ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے تصفیہ طلب مسائل کو انکے دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی ممبران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو عوامی فلاح کیلئے لوگوں کو مفت سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی آرسی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہیں۔عوام کو مفت اور آسان انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی آر سی کیساتھ میرا مکمل تعاون  رہے گا۔ میٹنگ میں ممبر ڈی آر سی ریٹائرڈ ڈی ایس پی وزیر خان نے ڈی آر سی کے کارکردگی کو تفصیلاً بیان کیا اور بعد ازاں ڈی آر سی کے عہدیداران، ممبران کے تجاویز وآراء بھی سنے گئے۔آخر میں ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کو دورہ بونیر  کے موقع پر چئیرمین ڈی آر سی نے انکو روایتی  ٹوپی چادر اور چادر  پہنائی جبکہ ڈی پی او عبدالرشید خان نے انکو شیلڈ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس آفسران، جوانان میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں