0

شہری اول فرصت میں کووڈ ویکسینیشن یقینی بنائی، ڈپٹی کمشنر سوات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کے ہدایات کی روشنی میں ضلع سوات میں لازمی کووڈ ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت و انتظامیہ نے ہسپتالوں، صحت مراکز، تعلیمی اداروں، بازاروں اور موبائل ویکسینیشن کے علاوہ تحصیلوں کے داخلی راستوں میں خصوصی ویکسینیشن پوائینٹس قائم کرتے ہوئے عوام کو موقع پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز مہم کی خود نگرانی کرتے ہوئے بازاروں اور ویکسینیشن پوائینٹس کے دورے کررہے ہیں۔ کووڈ لازمی ویکسینیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلع میں 100 فیصد حدف کے حصول کے لئے ضلعی محکمہ صحت کو احکامات جاری کیے کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اول فرصت میں کورونا ویکسینیشن کریں، عوام کی سہولت کے لئے 15 نومبر  تک  کوڈ ویکسینیشن مہم ٹاپ ایجنڈا رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں