0

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ماہ آن لائن کھلی کچہری اور لائیو ٹیلی فون کالز کا انعقاد کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے تیز ترین رابطے کے استعما ل کے زریعے لوگوں تک رسائی اور ان سے بات چیت کے ساتھ انکے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی  جانب سے ہر ماہ آن لائن کھلی کچہری اور لائیو ٹیلی فون کالز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انکے مسائل پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم  ناصر کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں نے اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ لوگوں کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد  کے لیے  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے لوگوں کے سوالات کے جوابات اور افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیس بک، ٹیلی فون اور دیگر زرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ ضلع ایبٹ آباد کے دور افتادہ علاقوں میں بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ شہر کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہوں اور  انکے مسائل کو انکے گھر کی دہلیز پر حل کو ممکن بنایا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں