0

تھانہ، محکمہ صحت مالاکنڈ شعبہ ای پی آئی کے زیر اہتمام

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ صحت مالاکنڈ شعبہ ای پی آئی کے زیر اہتمام گورنمنٹ شہید عادل شہزا د ہائی سکول تھانہ میں اردو تقریری مقابلے بعنوان علاج پرہیز سے بہتر سے بمقابلہ پرہیز علاج سے بہتر ہے تقریب منعقد ہوا، جس سے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ای پی آئی ڈاکٹر مراد علی اور ای ڈی او سپورٹس محکمہ تعلیم مالاکنڈ رشید احمد اور فضل معبود صائم نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلباء کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ کلینے سے طلباء سے جھجھک اور شرمیلاپن دور ہوجاتا ہے۔ طلباء میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مراد علی اور رشید احمد نے پوزیشن ہولڈر طلباء ولید نواز۔ سلمان احمد اور شاہ فہد کو شیلڈز اور حسن نواز، نعیم اللہ، یاسین شاہ میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں