0

جمرود، ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے طالب علم کا جسمانی و مالی نقصان ہوا، پریس کانفرنس

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی نبی گل، سبحان اور عرفان نے کہا کہ جمرود ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر نائلہ نور نے سرکاری ہسپتال میں دوران ڈیوٹی پیسے لیکر سبحان کی دانت نکالنے کے بجائے توڑ کر ادھورا چھوڑ دیاجس سے سبحان کی منہ اور چہرے میں سوجن آگیا اور تکلیف ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا۔ انھوں نے کہا کہ سبحان جب دوبارہ ڈاکٹر نائلہ نور کے پاس معائنے کیلئے گیا تو انھیں پشاور ہسپتال ریفر کردیا جہاں سبحان کی دو مزید اپریشن کئے گئے اور ان آپریشنوں پر بہت زیادہ خرچہ آیا جو سبحان کے مزدور باپ نے قرض لیکر پورا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا نہ صرف کافی رقم کا خرچہ ہوا بلکہ سبحان کی تعلیم بھی چوٹ گئی ہے اسلئے ہم وزیراعلی، گورنر خیبر پختون خواء، وزیر صحت، چیف سیکرٹری، ہیلتھ سیکرٹری، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی ایچ او خیبر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر نائلہ نور سے ہماری نقصان کا ازالہ کرکے انکے خلاف انکوائری کی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں