0

محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام، سپورٹس ٹور نامنٹ ملاکنڈ 2021ء کا باقاعدہ آغاز

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اینڈ پرائیو یٹ ہائی /ہائیر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ ملاکنڈ2021ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا گورنمنٹ سنیٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹ خیلہ میں منعقد پروقار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدراراللہ کتوزئی تھے تقریب میں سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری محمد وسیم کے علاوہ مختلف سکو لوں کے پر نسپلز اساتذہ اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض پرنسپل عاشق حسین نے انجام دیئے کھیلوں کے ان سالانہ مقابلوں میں ضلع بھر کے51سرکاری اور20نجی ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول حصہ لے رہے ٹورنامنٹ میں ہاکی کرکٹ فٹ بال والی بال بیڈمنٹن وغیرہ کے مقابلوں کے علاوہ حسن قرآت حمد ونعت اور تقریری مقابلے بھی ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں