0

مینگورہ سے دیگر علاقوں کے لئے ڈیزل گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں چار نومبر 2021 ء سے اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 146 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 277 روپے مقرر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 172 روپے، پیر بابا 124 روپے، الپوری 105 روپے، بیشام 166 روپے،  تیمر گرہ 140 روپے، سخاکوٹ 113 اور درگئی 108 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ چھ روپے، منگلاور 16 روپے، کبل 16 روپے، ناگوہا 35 روپے اور مینگورہ سے لنڈیکئے 43 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے اسلام پور 18 روپے، مالم جبہ 68 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 156 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں