0

بھارت، چنائی میں بارشیں، 14 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

چنائی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں سے پیش آنیوالے مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت ریاست تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں  شدید بارش ہوئی۔ خلیج بنگال پر بنتے ہوا کے دبا ؤکے باعث ریاست میں اگلے دو دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی۔تامل ناڈو حکومت نے چنائی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنائی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چنائی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی۔ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے پیش نظر پروازیں معطل کر دیں گئیں جبکہ بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں