0

سوات میں خصوصی صفائی مہم اختتام پذیر

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ہفتہ صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی جانب سے ترتیب دیا گیا خصوصی مہم تین نومبر سے شروع ہوا جو کہ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے ہفتہ صفائی مہم میں بائی پاس روڈمینگورہ، فضاگٹ سے دارولقضاء تک، دریائے سوات کے کناروں سمیت مینگورہ بازار، مینگورہ خوڑ، مرغزار روڈ، اسلامپور، جی ٹی روڈ مانیار تا رحیم آباد میں صفائی کی۔اس خصوصی مہم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ مہم میں صفائی عملہ کے 15 اہلکار، 5ڈرائیوروں اور 2 سپروائزر شریک ہوئے۔صفائی مہم میں ہیوی مشینری میں شیول،مینی ڈمپر، سوزکی،ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر بھی زیر استعمال ر ہے۔صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات  کے عملے نے بایوڈیگریڈیبل بیگز کے حوالے سے بھی مہم چلائی اور بیگز تقسیم کئے۔ سیاحتی مقامات پر عوام اور سیاحوں کو بھی صفائی کے حوالے سے آگاہی دی گئی، اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد نے صفائی عملہ کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے اور صفائی کے لیئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کی طرف سے ضلع سوات اور خصوصاً مینگورہ سٹی اور دیگر مضافات سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور صفائی کے نظام کو مزید تیزاور بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر جنید خان اور اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شیدا محمد نے کہا کہ معمول کی مطابق ڈبلیو ایس ایس سی علاقے کی صفائی جاری رکھی گی اگر کسی کو بھی شکایت ہو تو وہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے شکایت نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ان کی شکایت پر فوری کاروائی کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں