0

انٹربینک میں ڈالر 1.12 روپے مہنگا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر1.12روپے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے12 پیسے اضافے کے بعد  174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی۔ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ روز بھی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے93پیسے  کا ہوگیاتھا۔ گزشتہ چاردنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگاہوچکاہے۔ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہواہے۔اس سے قبل   ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی تھی۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نیتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں