0

محمد زادہ قتل کیس، ملاکنڈ لیوی نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انوار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ سخاکوٹ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سماجی کارکن محمد زادہ قتل کیس میں رفت ہوئی ہے، ملاکنڈ لیوی نے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کی ہے ائندہ چوبیس گھنٹے میں ان کے نام بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے افس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ انتظامیہ کو محمد زادہ قتل پر اتنا ہی دکھ پہنچا ہے جس سے ان کے رشتہ داروں اور علاقہ کے عوام کوہے مگراصل حقائق سامنے لانے کے لئے انتظامیہ کو وقت دینے کی ضرورت ہے، بعض لوگ اس قتل کیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اس لئے عوام اور علاقہ کے مخلص سیاسی جماعتوں کے قائدین ان کی سازش کا شکار نہ بنیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے دن سے ہی کیس کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات شروع کی ہے، اور جائے وقوعہ کی کا جائیزہ لے کے مقتول اور مشکوک افراد کے سی ڈی آرز بھی نکال لی ہیں اور بہت جلد اصل ملزمان سامنے آئینگے، اس سے قبل انہوں نے ضلع ملاکنڈ کے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خطاب کرکے انہیں کیس میں ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں