0

تخت بھائی، جمعیت علماء اسلام ضلع مردان نے پانچ تحصیلوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان نے پانچ تحصیلوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے تحصیل مردان کے لئے سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی،تحصیل تخت بھائی کے لئے حافظ محمد سعید،تحصیل گڑھی کپورہ کے لئے ملک آیاز،تحصیل کاٹلنگ کے لئے مفتی حماد اللہ اور تحصیل رستم کے لئے مولانا مبارک احمد کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے امیدواروں کو ٹکٹ حوالہ کر دیے۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،ناظم مالیات مفتی سلیم حلیمی اور مولانا محمد عاقل انصاری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو بھرپور کامیابی ملے گی۔مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔پرانے پاکستان میں بجٹ میں چیزیں مہنگی ہو تی تھی جبکہ نئے پاکستان میں آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے تین سالہ دور میں چینی چور،آٹا چور،پیٹرول چور وں کے خلاف اب تک کیا کاروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمران جماعت کو امیدوار بھی نہیں مل رہے ہیں۔صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نے عدالت عظمیٰ میں جھوٹ بولا ہے۔اے پی ایس واقعے کے وقت صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت تھی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں