0

سخاکوٹ، جہاں قتل ہوجائے اور اس قتل کی قاتل معلوم نہ ہوں اس قتل کی ذمہ دار ریاست ہے، امور علی محمد خان

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جہاں قتل ہوجائے اور اس قتل کی قاتل معلوم نہ ہوں اس قتل کی ذمہ دار ریاست ہے کہ ریاست اس قاتل تک پہنچ جائے صرف محمدزادہ نہیں بلکہ عمر حیات کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گے۔جب تک اصل قاتلوں تک پہنچ نہیں جاتے چین سے نہیں بیٹھے گے۔شہیدمحمدزادہ کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچائنگے۔ان خیالات کاااظہار انہوں نے شہید محمدزادہ کے والدسے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی پی کے سینٹر بحرہ مندتنگی، پیراسلام اور ڈاکٹرفضل بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرعلی محمدخان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان، چیئرمین سینٹ صادق سجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس کیس کی ایک ہفتہ میں رپورٹ مانگی ہے کچھ لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں اور جس بندوق سے یہ قتل ہوا ہے وہ بھی ریکور ہوا ہے مگر عوام کا مطالبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے کس کے ہاتھ اسے معلوم کرنا ہے تو میں ان کو بتانا چاہتا کہ عوام مطمین رہے ہمیں ریاستی اداروں اورانوسٹی گیشن پر مکمل اعتماد ہیں جن لوگوں نے یہ ظلم کیا ہے اس تک بہت جلد پہنچ جائنگیے اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں