0

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی پیشہ ورگداگروں کیخلاف کاروائی، 15 گداگروں گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی پیشہ ورگداگروں کیخلاف کارروائیاں، مختلف علاقوں سے 15 گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نس وزیر کی نگرانی میں ضلع سوشل ویلفئیر حکام  اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں اور  بازاروں  سے 15 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا۔ان گداگروں کے خلاف لوکل گورنمنٹ گداگری ایکٹ اور سیکشن 188  کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن نے تمام انتظامی افسران کو ضلع  بھر کے تمام تحصیلوں میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائیاں کرنے اور روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہے تاکہ نوشہرہ کو گداگری کی لعنت سے مکمل خاتمہ کیا جاسکیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں