0

ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر انتظام منی مراتھن ریس کا انعقاد

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ہری پور کے زیر انتظام منی مراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا. جو کہ پھرہالہ پل سے شروع ہو کر چکہائی پارک (10 کلو میٹر) پر اختتام پذیر ہوئی.منی مراتھن ریس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور، اے ڈی او سپورٹس ایجوکیشن بھی موجود تھے. پروگرام کے مہمان خصوصی محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ کمشنر ہری پور تھے. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں