0

ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم شروع

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ میں کل 15 نومبر سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی12روزہ مہم شروع ہو رہی ہے مہم کے دوران ضلع کے2لاکھ26ہزاربچوں جن کی عمر9ماہ سے15سال ہو گی کو حفاطتی ٹیکہ لگا یاجائے گا اس مقصد کیلئے ہیلتھ سٹاف پر مشتمل310ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں مہم کی کامیابی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صبیح الدین اور فوکل پرسن ڈاکٹر مراد علی نے میڈیا بریفنگ میں کیا انھوں نے کہا کہ مہم بارے کیمونٹی کے مختلف طبقوں کے ساتھ آگاہی سیشن مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ضلع بھر میں عوامی حجروں بس اڈوں پبلک مقامات شاپنگ سنٹروں کے علاوہ سکولز و مدارس میں بھی محکمہ صحت کی 310فسکڈ اور موبا ئل ٹیموں کے ذریعے بچوں کی ویکسینشن کی جائے گی انھوں نے کہا کہ اسی مہم کے دوران نوزائیدہ سے لیکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی دیئے جائیں گے انھوں نے علماء کرام وکلاء صحافیوں سماجی وسیاسی ورکرزسمیت معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی کہ وہ قومی اہمیت کی حامل خسرہ مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو صحت مند بنا سکیں۔  

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں