0

نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کریک ڈاون کا فیصلہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا لینڈ قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور آئس ڈیلروں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کریک ڈاون اور سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا فیصلہ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسرعمران خان کی زیر صدارت نوشہرہ پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کے دوران اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بھی بھر پور کاروائیاں کرنے کے احکاماتضلع نوشہرہ نوشہرہ میں امن و امان اور پولیس کی استدادکار کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمران خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں SPانوسٹی گیشن خان خیل خان،SDPOs,SHOs اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان  نے پولیس افسران کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہء تکمیل تک پہنچاکر ملزمان کو کیفر کردار سزا دلوائیں۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لاکر امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچ کر ان کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔منشیات فروشوں سے معاشرہ پاک کرنے کیلئے عوام کو ساتھ لیکر چلیں۔بلدیاتی الیکشن کمپین میں اسلحہ کے نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے قانون کی بالدستی کو قائم رکھیں۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں