0

پشاور، ٹریفک پولیس کی کارروائیاں، تجاوزات قائم کرنے پر 85 افراد پر جرمانے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے غیر قانونی تجاوزات اور نو پارکنگ ایریا کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 85 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جاری کریک ڈاؤن کے دوران خیبر روڈ جلیل کبابی روڈ سرکی گیٹ موٹر سائیکل مارکیٹ اور خوشحال بازار میں تجاوزات اور روڈ بند کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کی گئی جس کے دوران 37 موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لے کر خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں