0

۔12 ویں وینٹیج کار ریلی کراچی سے شروع ہو کر ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ تک پہنچی

خیبر (مانند نیوز ڈیسک) کراچی سے شروع ہونے والی 12 ویں وینٹیج کار ریلی جوکہ 40 گاڑیوں پر مشتمل تھی ضلع خیبر جمرود باب خیبر سے گزر تی ہوئی لنڈی کوتل مچینی چیک تک پہنچ گئی وینٹیج کار ریلی کے منتظم عاصم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیج کار ریلی کا بنیادی مقصد پورے دنیا کو پاکستان کا امن کا پیغام دینا ہیں انہوں نے کہا کہ پاک آرمی فرنٹیئر کور سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی وجہ سے ملک اور علاقے میں امن قائم ہو گیا ہیں اور اب سیاح خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے سیر و تفریحی مقامات کے لئے بہت شوق سے آتے ہیں اور یہاں کے سیر وسیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس کی زندہ مثال مزکورہ وینٹیج کار ریلی ہیں جوکہ کراچی سے شروع ہوکر ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ تک پر امن طریقے سے پہنچ گئی. وینٹیج کار ریلی کے شرکاء میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے لنڈی کوتل مچینی چیک پوسٹ پر وینٹیج کار ریلی کے شرکاء کو ضلع خیبر کے تاریخی مقامات پر بریفنگ دی گئی. اور بعد میں وینٹیج کار ریلی لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ سے واپس لنڈی کوتل چھاؤنی خیبر مس گئے جہاں پر ان کو لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد واپس پشاور روانہ ہو جائے گی.کراچی سے لنڈی کوتل مچینی چیک پوسٹ آنے والے وینٹیج کار ریلی کے شرکاء نے بہتر انتظامات پر پاک آرمی ایف سی سیکورٹی فورسز حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں