0

بیلہ، کوچ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

بیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع پاتے ہی ریسکیو اداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں