0

جڑواں شہروں میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ہوگی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی میں ہڑتال آج (پیر کو) ہو گی جبکہ پنجاب میں کل (منگل کو)ہو گی، آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔فلورملز ایسوسی ایشن نے آج (پیرکو) راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ کل(منگل کو) پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔فلورملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں