0

ضلع خیبر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع

جمردو (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع ہو چکا ہے اس کے لئے عملہ گھر گھر جاکر ووٹرز کی شماریاتی علاقہ جات کے لحاظ سے تصدیق، تصحیح، اخراج اور اندراج کا کام سرانجام دے گا۔ اس حوالے سے رجسٹریشن آفیسر حمیداللہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرخیبر نے میڈیا کے ساتھ اپنا بیان شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں انہوں نے ضلع خیبر کے کُل 340تصدیق کنندگان، 98سپروائزر اور 11اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کو زمہ داریاں تفویض کیں ہیں۔جن کو باقاعدہ تربیت دی گئی ہیں تاکہ انتخابی فہرست کی نظرثانی کا یہ عمل درست اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔تصدیق عملہ ووٹرز کے گھروں میں جا کر ان کی تصدیق، اخراج،تصحیح اور اندراج میں معاونت کرے گا۔ضلع خیبر کے عوام کو اس ضمن میں اطلاع ہے کہ وہ تصدیق کنندگان سے تعاون کرکے اپنے انتخابی علاقوں کے مطابق اپنے ووٹ کی تصحیح کروائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں