0

لانڈھی جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو سزا پوری ہونے پر رہا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کی لانڈھی جیل سے 20 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا، قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔رہا ہونے والے بھارتی قیدیوں کو چار سال قبل پاکستانی سمندری حدود سے غیر قانونی طور پر داخل ہو کر مچھلیوں کا شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جیل حکام کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ان ماہی گیروں کی گرفتاری کے 4 سال بعد رہائی عمل میں آئی۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کوایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا، قیدیوں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کر رہی ہے۔ماہی گیروں کی کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی کا شیڈول ہے، جہاں سے بس کے ذریعے انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا، جیل حکام کا کہنا تھا کہ لانڈھی جیل میں ابھی بھی 588 بھارتی قیدی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں