0

الپوری، عوام کو حکومت کی دی گئی سہولیات اور سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ اسسٹنٹ کمشنر غلام غوث نے کہا ہے کہ عوام کو حکومت کی دی گئی سہولیات اور سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں،سب ڈویژن الپوری کے پانچ مصروف بازاروں میں پوائنٹس قائم کرچکے ہیں جن میں ڈھیرئی بازار میں چینی فراہمی شروع ہوچکی ہے جبکہ پاقی چار بازاروں جسمیں ہیڈکوارٹر الپوری بازار،لیلونئی بازار،بیلے بابا بازار اور ملک خیل کوٹکے کو آج پیر سے چینی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔انتظامیہ عوامی مسائل اور مشکلات کو بروقت حل کرنے کیلئے کوشا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھیرئی بازار کا دورہ کے موقع پر کہی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں سستی چینی کا سٹاک چیک اور کہا کہ ڈھیرئی بازار میں عزیز الرحمان جنرل سٹور میں چینی فی کلو 90 روپے دستیاب ہیں۔جبکہ باقی بازاروں میں دو سے تین دنوں میں دستیاب کی جائے گی۔بیلے بابا بازار کا دورہ کیا اس موقع پر بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کئے اور دکانوں اور ہوٹلوں میں صفائی اور کرونا ویکسینیشن کارڈ چیک کئے گئے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن کارڈ چیک کئے گئے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں