0

جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ نے ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ نے ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں جنرل سیٹ، یوتھ، کسان اور خواتین شامل تھیں جبکہ ویلج مصری بانڈہ سے یوتھ کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے جمعیت علما اسلام کے ضلعی دفترکشتی پل نوشہرہ کینٹ میں بلدیاتی انتخاباتمیں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کئے جن میں ضلع بھر کے تین تحصیلوں کے سینکڑوں امیدوار جو کہ جنرل، خواتین، کسان اور یوتھ نشست، کیلئے انتخاب لڑیں گے واضح رہے کہ ویلج مصری بانڈہ سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار یوتھ کونسلر دانش خان بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے جمعیت علما اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر ضلع نوشہرہ میں کلین سویپ کریں گی کیونکہ حکمران جماعت سے قوم متنفر ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ سیاسی جماعتوں کے پاس قوم کی فلاح و بہبود کا کوئی خاطر خواہ منصوبہ بندی نہیں ہے تقریب میں ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ، تحصیل پبی کے محب اللہ شاہ، سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عدنان عالم، ضلعی میڈیا کوراڈینٹر فضل اکبر باچا متحدہ طلبا معاذ کے ضلعی صدر عاصم خان حلیمزئی،جمعیت طلبا اسلام کے محمد شہزاد محمودی، اور سعید الرحمان بھی موجود تھے مفتی حاکم علی حقانی نے مزید کہا کہ عوام مہنبائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور اقراء باپروری کی چکی میں پھس رہے ہیں یہی وقت ہے کہ عوام پی ٹی آئی سے ان کے مظالم کا حساب چھکانے کیلئے جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں