0

سوات میں ترقی کے جس نئے دور کا آغاز موجودہ قیادت نے کیا عوام اس کا تسلسل چاہتے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا جو فقید المثال استقبال کیا گیا وہ اس بات کا مظہر ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ موجودہ قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگی، بہترین طرزِ حکمرانی کے لئے گوڈ گورننس کے تحت جو اقدامات سابقہ حکومت میں شروع کئے گئے اور جس کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے اقدامات کو مذید وسعت دی اس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، سوات میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا اور عوام اس کا تسلسل چاہتے ہیں، سوات کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے تھے اور رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارٹی وفود سے ملاقات میں کیا۔ مختلف وفود نے چیئرمین ڈیڈیک سے پارٹی امور اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے منگلاور کے دورے کے انتظامات پر مشاورت کی۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منگلور کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انتظامات کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ منگلور کے عوام خصوصاً نوجوان اس دورے کے لئے بڑے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے اور ہمارا سوات کے عوام پر۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں