0

طالبان کی امریکی فورسز سے چھینی گئی بکتربند گاڑیوں کیساتھ فوجی پریڈ

کابل (مانند نیوز ڈیسک) طالبان نے کابل میں امریکی فورسز سے چھینی گئی بکتربند گاڑیوں کے ساتھ فوجی پریڈ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے کابل میں پریڈ کے دوران قبضے میں لئے گئے روسی ہیلی کاپٹرکی بھی نمائش کی۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کا کہنا تھا کہ پریڈ کا انعقاد ڈھائی سونئے فوجیوں کی تربیت مکمل ہونے پرکیا گیا۔پریڈ میں طالبان نے درجنوں امریکی بکتربندگاڑیوں پرسوارہوکرشہرکی سڑکوں پرگشت کیا۔طالبان فوجیوں کے پاس امریکی اسلحہ بھی موجود تھا۔کابل میں طالبان کی فوجی پریڈ کے دوران قبضے میں لئے گئے روسی ہیلی کاپٹرنے پروازکی۔طالبان کے زیراستعمال اسلحے کی بڑی تعداد وہ ہے جوامریکا نے طالبان سے جنگ کے لئے افغان فورسزکوفراہم کیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں