0

محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سرکاری و نجی ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولو ں کے جاری سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ2021ء کا فٹ بال فائنل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آلہ ڈھنڈنے جیت لیا کپتان فاتح ٹیم نے مہمان خصو صی ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسرہدا یت اللہ سے چیمپیئن ٹرافی وصول کی گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول تھا نہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا فٹ بال کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول آلہ ڈھنڈاور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آلہ ڈھنڈ کے درمیان ہواجوکہ ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہائیر سیکنڈری سکول آلہ ڈھنڈ نے جیت لیا مہمان خصو صی ڈی ڈی ای او ہدایت اللہ نے انعامات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں