0

نوشہرہ ضلعی انتظامیہ کا لینڈ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ ضلعی انتظامیہ کا لینڈ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن نوشہرہ اکنامک زون کیلئے مختص شدہ راضی میں سے قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی24کنال اراضی واگزار اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کے احکامات پراسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار کا نائب تحصیلدار نوشہرہ زرعلی خان, ایس ایچ او رسالپور, منیجر و اسٹیٹ آفیسر نوشہرہ اکنامک زون بارہ بانڈہ  اوردیگر فیلڈ ریونیو سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن, نوشہرہ اکنامک زون کی ایکوائر شدہ سرکاری اراضی پرعرصہ دراز سے قابض غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی کرکے 24 کنال کی اراضی واگزار کراکر نوشہرہ اکنامک زون کے عہدیداروں کو قبضہ حوالے کیا۔ زمین کی مالیت مارکیٹ ویلیو کے مطابق تین کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے بنتی ہے کو واگزار کراکراکنامک زون کے عہدیداروں کے حوالے کردیا۔ خیبر پختونخواہ حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ قبضہ مافیا اور خصوصا سرکاری زمینوں پر قابضین کیخلاف بھرپور کاروائیاں کررہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں