0

کیسے کیسے لطیفے نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیسے کیسے لطیفے ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سے آئے؟۔ انہوں نے کہا کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی، جواب اس کا دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں