0

شوگر ملز مالکان نے جنوبی پنجاب میں کرشنگ شروع کر دی

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) شوگر ملز مالکان نے جنوبی پنجاب میں کرشنگ شروع کر دی، جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کی کل تعداد 21 ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب میں 21 میں سے اب تک 12 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے جبکہ پنجاب بھرمیں شوگر ملوں کی تعداد 39کے قریب ہے۔ وسطی پنجاب کی شوگر ملیں 20 نومبر تک کرشنگ شروع کریں گی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سیزن 65لاکھ ٹن چینی کی پیدا وار کا تخمینہ لگایا گیا۔ پنجاب میں 36لاکھ ٹن چینی کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں