0

وزیراعلیٰ سندھ نے خسرہ اور روبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کردیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خسرہ اورروبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت صوبے کو خسرہ اور روبیلا سے پاک کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کا کہ خسرہ اورروبیلا کے خلاف 27 نومبر تک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے، سندھ بھر میں 9 سے 15 سال کے 19 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے، مہم میں 5 سال تک کے 8.2 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو 71856 نجی و سرکاری اسکولز میں ویکسین کی جائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا، ای پی آئی مختلف 12 موذی امراض کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، والدین اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور کروائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں