0

ضلع نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی قومی مہم کا آغاز

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ  سمیت خیبرپختونخوا میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی قومی مہم کا آغاز ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان رشکی نے کہا ہے کہ انسداد خسرہ روبیلا موزی امراض سے بچاؤ کا بہترین اقدام ہے،، خسرہ روبیلا کا خاتمہ کرکے ایک صحت مند معاشرے کے قیام کی جانب اہم اہم ترین قدم ہے۔قومی ٹیکہ مہم  15 نومبر سے27  نومبر خسرہ اور روبیلا کے خاتمہ کی مہم جاری  رہی گئی۔اس کو نتیجہ خیز بنانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ کلیدی کردار ادا کریں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں کے دیہی علاقے نواں کلے میں گورئمنٹ گرلز مڈل سکول  میں خسرہ اور روبیلا ٹیکہ مہم کا دورہ کے دوران ہیلتھ ورکرز،سکول انتظامیہ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان رشکی نے کہا ہے کہ انسداد خسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم ہرشہری اپناخصوصی کردار ادا کریں، وہ نہ صرف خود اس مہم میں شریک ہوں بلکہ اس ویکسین کی افادیت کیلئے بھی بھر پور طریقے سے آگاہی دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں