0

قطر نے غزہ کے 95 ہزار نادار گھرانوں کیلئے امدادی رقم جاری کردی

غزہ (مانند نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 95 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری گئی۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔قطری سفیر محمد العمادی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں