0

وزیرِ اعلیٰ کی ترجیح کے عین مطابق پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر وزیر اعلیٰ محمود خان کی ترجیح کے عین مطابق توجہ دے رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی و پیشرفت کے حوالے سے ضلعوں کے پسماندہ ترین علاقوں میں کاموں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ کام سست روی کا شکار نہ ہوں، ملاکنڈ ڈویژن کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ڈویژن میں صوبائی و قومی شاہراہوں کے علاوہ دیہی ترقی پر بھی توجہ دی جارہی ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پیشرفت اطمینان بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ان کا مذید کہنا تھا کہ منگلور کے عوام خصوصاً نوجوان وزیرِ اعلیٰ کے دورے کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے انتظامات کرلئے گئے ہیں اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سوات میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ دورہِ چترال پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کو چترال پہنچنے اور امور کا جائزہ لینے کو کہا۔ ملاقات کے بعد چیئر مین ڈیڈیک چترال کے لئے روانہ ہوئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں