0

کے پی میں کاروبار کو آسان بنانے کی خاطر خدمات تک رسائی کیلئے کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک اور کامیاب اقدام

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ویژن اور صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں نئے کاروبار کی شروعات کو آسان بنانے کے لیے ضروری خدمات تک کاروباری حضرات کو رسائی دینے کے لیے ڈیجیٹل جابز ان کے پی کے تحت بنائے جانے والے ون ونڈو بزنس فسیلیٹیش پلیٹ فارم کے لیے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور کے پی ازدمک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے پی ازدمک کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئے۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر صاحبزادہ علی محمود اور کے پی ازدمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال خٹک نے اپنے اداروں کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت کے پی آئی ٹی بی اور کے پی ازدمک کی طرف سے ون ونڈو بزنس فسیلیٹیش پلیٹ فارم کے قیام اور مختلف قسم کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔ کے پی ازدمک کی تکنیکی ٹیم کے پی آئی ٹی بی کی تکنیکی ٹیم کو اپنے ایم آئی ایس سسٹم پر تربیت دے گی اور اپلیکیشن پروگرام انٹرفیس تک رسائی فراہم کریگی۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ متعلقہ سرکاری ادارے کے فوکل پرسن کو ون ونڈو بزنس فسیلیٹیش پلیٹ فارم پر ضروری ٹریننگ دے گی تاکہ اس پلیٹ فارم کو کامیابی کے ساتھ چلایا جا سکیں۔ ون ونڈو بزنس فسیلیٹیش پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد صوبے کو جدید خطوط پر ترقی یافتہ کرنا اور سرمایہ کاروں کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں