0

جمرود، خیبر کرش و مائینز ایسوسی کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے علاقے تختہ بیگ کے مقام پر غیر قانونی ٹیکس،کرش پلانٹ اور معدنیات کے کانوں کے بندش کے خلاف مالکان اور مزدوروں کا احتجاج کرکے پاک افغان شاہراہ پر بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا کمشنر پشاور،صوبائی حکومت،منتخب نمائندہ گان اور ضلع خیبر انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے لوڈر،ٹرک،ڈیمپرز کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں کالی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے زرغون شاہ آفریدی،عوامی نیشنل پارٹی شاہد خان آفریدی،جمعیت علماء اسلام کے سعید خان افریدی،خیبر یونین آف پاکستان کے رہنماؤں مراد ساقی آفریدی کے علاوہ کرش اینڈ مائینز ایسوسی ایشن کے صدر نواب شاہ آفریدی،جنرل سیکرٹری مزمل شاہ آفریدی کے عہدیداروں اور مزدوروں نے شرکت کی۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمرود کے مختلف علاقوں تختہ بیگ،سورکمر کے علاوہ مختلف علاقوں میں کرش پلانٹ اور معدنیات کے کان موجود ہیں جن کو انتظامیہ نے بند کردئیے جبکہ انتظامیہ نے علاقے میں غیر قانونی ٹیکس وصولی بھی شروع کی جو غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کرش پلانٹ اور مائینر میں بارہ ہزار مزدور کام کررہے ہیں جو اپنے خاندانوں کے لیے روزی کما رہے ہیں ان کرش پلانٹ اور مائینزکی بندش سے ان بارہ ہزار مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ ہیں اس لیے حکومت ہمارے ساتھ ظلم ہے اور ہمارے حال پر رحم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جمرود میں قائم غیر قانونی کرش پلانٹس کو بند کردیاہے کیونکہ ان کرش پلانٹس سے خارج ہونے والے دھواں سے نزدیکی آبادی والے شدید متاثر ہورہے ہیں،غیر قانونی کرش پلانٹس کی گردوغبارسے مقامی آبادی پریشان تھی اور بار بار اس کے خلاف دارخوستیں دے رہے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیکر ان کرش مشینوں کو بند کردیا ہے۔کرش پلانٹس مالکان کا احتجاج بلاجواز ہے کیونکہ یہ کاروائی قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی اور خیبر کرش اینڈ مائن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے۔ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی کے ذمہ داری پر کرش اینڈ مائن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاک افغان شاہراہ پر جاری مظاہرہ ختم کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی، جماعت اسلامی کے رہنماء زرغون شاہ آفریدی،جمیت علماء اسلام کے سعید خان کی ذمہ داری پر خیبر کرش اینڈ مائن ایسوسی ایشن نے روڈ کھول دیا،ضلعی انتظامیہ اور کرش اینڈ مائن ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہونگے جس میں درپیش مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں