0

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیاآگاہی واک کے اختتام پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد خان اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیاز خان نے ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ ذیابیطس بیماری کی آگاہی بہت ضروری ہیں کیونکہ شوگر عوامی شعور نا ہونے کی وجہ سے وبائی صورت اختیار کر چکی ہے۔ شوگر کی وجہ سے دل، رگوں، آنکھوں، گردوں اور فالج کی بیماری عام ہو چکی ہے لحاظہ عوام الناس شوگر جیسی بیماری سے نجات حاصل کرسکتی ہے اگر باقاعدگی سے ورزش کریں اور خوراک میں احتیاط کریں اس موقع پر ہسپتال اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریشن سٹاف، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکس اور میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں