0

قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ایک بہتر فیصلہ ہے، ایم پی اے رابعہ بصری

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے خاتون رہنما و ڈپٹی کوآرڈینیٹر وومن ٹو سیکرٹری جنرل پاکستان مہرین آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و خیبرپختونخوا اسمبلی و اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت رابعہ بصری نے جمرود پریس کلب کا دورہ کرکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ایک بہتر فیصلہ ہے جہاں پر اختیارات نچلی سطع پر منتقل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ جمرود دراصل میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواتین کو حوصلہ دینا اور بلا مقابلہ کامیاب خواتینِ کونسلرز کو مبارکباد دینا تھا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد آفریدی اور سماجی کارکن عبدالکریم آفریدی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ و کان ہوتے ہیں جو عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچاتی ہے قبائلی اور خاص کر جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے علاقائی مسائل کو پیشہ ورانہ انداز میں رپورٹ کیا ہے جن کی وجہ سے وہ مسائل حل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سابقہ حکومتیں ہے جنہوں نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کیا وزیراعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک کی بین الاقوامی امیج بہتر ہوا اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مغرب کا پروپیگنڈہ کے خلاف آواز اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان مرج اضلاع کے ترقیاتی کاموں اور پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں قبائیلی اضلاع میں انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ان کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہے۔مہرین آفریدی اور ایم پی اے رابعہ بصری نے جمرود سول ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر علاج معالجے کے لیے بہتر سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے اعادہ کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ خواتین کے علاج معالجے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر محمود خان سے بات کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں