0

مولاناقاری شمس الرحمٰن جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) الحفاظ ایجوکیشن سسٹم اور جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے طلبائکے ما بین مختلف ٹیموں کا کئی دنوں سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوا۔مولانا عبدالحقؒ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پیرسکندرشاہ اور فقیرمحمود خان کیٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جسمیں پیرسکندرشاہ کیٹیم نے میچ جیتا، اس میچ  میں کامیابی خصوصی طور پر ٹیم کے کپتان ذاکراللہ اور ان کیساتھ آصف علی، رضوان اللہ کی  محنت کانتیجہ تھا، اس تقریب کے مہمانانِ خصوصی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے منتظم ومدرس مولانا عرفان الحق حقانی، ڈسٹرک سپورٹس آفیسر ذکائاللہ تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عرفان الحق کا کہنا تھا کہ اسلام میں شرعی حدود میں رہتے ہوئے کھیل کود کی اجازت ہے اورانسان کی صحت اور جسم کیلئے انتہائی ضروری ہے،ذکائاللہ خان کاکہنا تھا کہ آج جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے طلبائنے ثابت کیا کہ مدارس کے طلباء ہر میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہے مدارس میں پڑھنے والے طلبا بڑے باصلاحیت اور ہر میدان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ہے تقریب کے آخر میں طلبائکرام کیلئے سٹیشن ہیڈ کواٹر کے ایڈم کمانڈکرنل رشتین ولی خٹک کی طرف سے نقد  انعام پیرسید تاج میرشاہ نے پیش کیا ڈسٹرک سپورٹس آفیسر ذکائاللہ نے جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے طلباء کیلئے نقد انعام کیساتھ جلدازجلد سپورٹس سامان مہیا کرنے کااعلان کیا،جامعہ کے نائب مدیرقاری فضل  الرحمٰن کاکہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیساتھ طلباء کیلئے تفریحی دوروں کی ترتیب اور حسن قرائت، تقریری اور کالم نگاری کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائیگادوسری مرحلہ میں اس ٹورنامنٹ کی دائرہ مزید وسیع کرکے ضلع بھر کے مدارس کے درمیان ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا، اس عظیم الشان مولانا عبدالحقؒ میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ میں جامعہ کے اساتذہ کرام اور الحفاظ ایجو کیشن سسٹم، جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے طلباء کرام،معززین،علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں