0

وزیرِ اعلیٰ محمود خان منگلور کے دورے کے موقع پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے مختلف اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام نے ہر جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا ہے، دوروں کے سلسلے میں وہ جمعہ کو منگلور کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعلیٰ کا منگلور کا دورہ ایک تاریخ دورہ ہوگا، دورے کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ چترال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چترال کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر جلد پیشرفت پر زور دیا ہے اور ضلعی اور صوبائی قائدین کو اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دورہ چترال کے موقع پر چترال کے عوام نے وزیر اعلیٰ کا بھرپور استقبال کیا اور دورے کے بعد ترقیاتی کاموں میں پیشرفت تیز کردی گئی ہے اور منصوبے مقررہ وقت پر تکمیل کئے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے دورہ منگلور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو منگلور میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس سے وزیر اعلیٰ محمود خان خطاب کریں گے۔ چئیرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ منگلور میں متعدد منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے منگلور کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں