0

سعودی عرب اور چین ہائیڈروجن توانائی شعبے میں تعاون کریں گے، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب اور چین ہائیڈروجن توانائی شعبے میں تعاون کریں گے، اس سلسلے میں سعودی کابینہ نے چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیر توانائی کو تفویض کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان کو دوست ممالک سے مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں موسمی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق مملکت کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں حوثیوں کے ڈرون حملوں کی سلامتی کونسل کی طرف سے مذمت کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ 3 حوثی دہشتگردوں کو بلیک لسٹ کرنے کے سلامتی کونسل کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں