0

امر یکی کانگریس پر حملہ، ٹرمپ کے حامی کوساڑھے تین سال قید

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امر یکی کانگریس پر حملے میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیکب چانسلی کو عدالت نے 41 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41قیدکی سزاسنائی گئی۔رپورٹس کے مطابق قدیم قبائلی کے روپ میں جیکب چانسلی کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والوں میں شامل تھا۔نیزہ اٹھائے اور سینگوں والی ٹوپی پہنے جیکب کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے حامیوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو سنائی گئی سزا کیپیٹل ہل کے کسی بھی حملہ آور کو دی جانے والی سب سے سخت سزا ہے۔اس سے قبل ایک سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو حملے کے دوران ایک پولیس افسر کو مکا مارنے پر 41 مہینوں کی سزا سنائی گئی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں