0

انڈے بھی 12 روپے سے 15 روپے فی درجن مہنگے

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافے کیساتھ فارمی انڈے بھی 12 روپے سے 15 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں گزشتہ روز انڈے 176 روپے درجن تھے جو بڑھ کر 185 روپے جبکہ مختلف علاقوں میں 190 روپے فی درجن تک جا پہنچے ہیں اسی طرح دیسی انڈوں کے نرخ میں فی انڈا 2 روپے اضافہ کردیا گیا ہے دیسی انڈے 225روپے 230 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے تھے اب اس کے نرخ 260 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں دوسری طرف گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں