0

کیٹگری اے ہسپتال بٹ خیلہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کیٹگری اے ہسپتال بٹ خیلہ میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا 1953ء میں رکھے گئے ہسپتال کے پہلے سنگ بنیاد کے تاریخی کتبے کی دوبارہ نقاب کشائی ایم ایس ڈاکٹر جمیل احمد اور سماجی شخصیت ایاز علی خان نے کی گریڈ17میں ترقی پانے والے پیرا میڈیکس حاجی محمد یونس اور نادر خان کے اعزاز میں ہسپتال انتظامیہ نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا ایم ایس ڈاکٹر جمیل ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج خالد سر جن ڈاکٹر ارشد نواز نرسنگ کے صدر رفیع اللہ کلاس فور صدر حضرت حسین ایاز علی خان صحا فیوں خالداقبال اورمحمد رسول رسانے  دونوں ہیلتھ ہیرو کی خدمات پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ گذشتہ نو سال سے ناکارہ پڑی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی امیج انٹسی فائیر مشین جسے الیکڑو میڈیکل انجینئر صفی اللہ اور اکرام بہادر نے بہت کم لاگت میں ٹھیک کیا ہے کا بھی افتتاح ہوا ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مبارک زیب ڈاکٹر وقار اور ڈاکٹر حماد نے اس موقع پر بریفنگ دی ایم ایس نے سماجی وسیاسی حلقوں کی تجویزاور شہریوں کی سہولت کیلئے ہسپتال کی مختلف جگہوں پر بلاضرورت لگائے گئے کار پارکنگ کے بورڈ رکاوٹیں اور پلاسٹک کی رسیاں ہٹائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں