0

عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری،ضلع ہنگو میں 7 نومبر سے 6 دسمبر تک الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر قومی فریضہ انجام دے رہا ہے،ہنگو کے عوام قومی شناختی کارڈز بنوا کر انتخابی عمل میں شامل ہوں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو نور زلی شاہ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہنگو میں بھی عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے اور ووٹرز کی تصدیق کے عمل کو شروع کیا گیا ہے جو سات نومبر سے چھے دسمبر تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اس دوران ضلع بھر میں پانچ اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران،44سپر وائزر،اور 173 تصدیقی افسران مقرر کیے گئے ہیں یہ عملہ گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کر رہا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جو رجسٹریشن آفیسر بھی ہیں ان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اہل خانی کے ووٹوں کے اندراج،کوائف کی درستگی،اور جو ووٹر وفات پاچکے ہیں ان کے ناموں کے فہرستوں سے اخراج کو یقینی بنائیں۔اور بزریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کی تفصیلات کے لیے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج،اور حق رائے دہی کے استعمال کے لیے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے اس لیے قومی شناختی کارڈز بنوائیں اور ووٹ کا اندراج کرائیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے دوران نہ صرف ووٹ کا اندراج کیا جائے گا بلکہ کوائف کی درستگی اور وفات پانے والے ووٹرز کا فہرستوں سے اخراج بھی کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں