0

تخت بھائی، مرکز صحت کے تحت بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی مہم شروع

تخت بھائی (مانند نیوز  ڈیسک) مرکز صحت کے تحت بچوں کو  خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 تخت بھائی میں، آ جید اللّٰہ سکیلائز پرسن، شگفتہ اسسٹنٹ، وقاص اسسٹنٹ، رشیدہ سکیل، حمزہ خان صافی سوشل موبلائزر، کائنات موبلائزر، بشرا موبلائزر، بہار علی سوشل موبلائزر نے سکول ھذا کے بچوں کو کثیر تعداد میں مفت حفاظتی  ٹیکے لگوائیں گئے۔  15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں کو موذی مرض خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلئے خصوصی مہم شروع ہے۔ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ ہر صورت لگوائیں،کہ رواں 12 روزہ قومی خسرہ اور روبیلا کی خصوصی مہم  15  سے 27 نومبر تک جاری رہییگی- بچوں کو مذکورہ  ویکسین لگائے۔کہ علاقہ عمائدین، علماء کرام رواں خسرہ اور روبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے  ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاہم والدین سے اپیل کی کہ وہ  اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے 15 سے 27 نومبر  2021  کے دوران 90 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ  اور روبیلا  سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں